175
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ نے پاناما پیپرز میں 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 9 جون کو درخواست کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یاد رہے کہ 2016 میں جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کی درخواست دائر کی تھی۔
ان 436 پاکستانیوں کے خلاف تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں میں سے ایک ایڈووکیٹ طارق اسد انتقال کر گئے ہیں۔