اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ریاست اڑیسہ میں مسافر اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں233 افراد ہلاک اور 900 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
#WATCH | Coromandel Express derails near Bahanaga station in Balasore, Odisha. pic.twitter.com/9Lk2qauW9v
— ANI (@ANI) June 2, 2023
بھارتی میڈیا کے مطابق دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈیل ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثہ اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں شام 7 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر ٹرین مغربی بنگال کے شالیمار ریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے تین یونٹ، 60 ایمبولینسز اور ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جائے حادثہ کے قریب ایک اور ٹرین بھی پٹری سے اتر گئی ہے۔