136
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)9 مئی کو جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے ایک اور سرغنہ کی شناخت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدمعاش سرغنہ کا نام میاں عاطف محمود قریشی ،پی ٹی آئی کا نائب صدر راولپنڈی اور محلہ قریشیاں صیحام راولپنڈی کا رہائشی ہے۔
9 مئی کے واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم
میاں عاطف محمود نے جی ایچ کیو حملے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شیطانی ماسٹر مائنڈ میاں عاطف نے موقع پر ہی پٹرول بم بنا کر جی ایچ کیو کے مین گیٹ پر پھینک دیا، میاں عاطف نے ریاست مخالف نعرے بازی اور توڑ پھوڑ میں بھی مرکزی کردار ادا کیا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور فوجی املاک پر حملہ کرنے والے میاں عاطف کی گرفتاری کے لیے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
9 مئی کے پرتشدد واقعات،جےآئی ٹی نے عمران خان کو طلب کرلیا
اس سے قبل پولیس نے ان شرپسندوں کو بھی گرفتار کیا تھا جنہوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان میں گھس کر 9 اور 10 مئی کے فسادات کے دوران قیمتی سامان چرایا تھا