263
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق ایم ایل ایز نے الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ملاقات بھی کی ہے
ہاشم ڈوگر ودیگر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا
دونوں رہنما ئوں نے سابق اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کر د ئیے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ایک بڑا گروپ آج اکٹھے چلنے کا اعلان کرے گا۔ ہم لوگ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے بیانیے کی کبھی حمایت نہیں کر سکتے۔ دیکھیں گے کہ سیاست کیسی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کارکن بے بس نہیں ہو سکتے۔ ہم فوج مخالف بیانیہ کے خلاف ہیں، لیکن PDM کے ساتھ نہیں۔