اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں 3 ٹرینوں کے تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اریسا کے ضلع بالاسور میں کولکتہ سے جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسری ٹریک پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت، ٹرینوں میں تصادم،233 افراد ہلاک، 900 سے زائد زخمی
اس دوران ایک مال بردار گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔ٹرینوں کے تصادم کے بعد جائے حادثہ پر کہرام کا منظر تھا۔ آس پاس کے دیہات کے لوگ اپنی مدد آپ مسافروں کی مدد کو پہنچے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اعضاء دور دور تک پھیل گئے جب کہ 900 افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق ٹرینوں کی تباہ شدہ بوگیوں کے درمیان اب بھی سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں میں سینکڑوں ریسکیو اہلکار، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایمبولینسیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تباہ شدہ بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔