اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 سیاسی رہنماؤں کی فہرست آصف علی زرداری کے حوالے کر دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما رانا فاروق سعید، حسن مرتضیٰ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ثمینہ گھرکی اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے آصف علی زرداری کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
آصف زرداری ان دنوں پنجاب میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور شنید ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں زیادہ سیٹیں حاصل کرلیں گے
کہا جارہا ہے کہ الیکٹیبلز کو ان کی پارٹی میں بھیجا جائے گا اور جنوبی پنجاب سے بھی کچھ کنفرم سیٹوں والے امیدوار ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس کے بعد وہ الیکشن میں شاید زیاد ہ سیٹیں حاصل کرنے والی پارٹی جائے اس طرح آنے والا دور بظاہر پیپلز پارٹی کا ہی لگ رہا ہے