اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بنوں کے علاقے جانی خیل میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کا جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ حوالدار محمد انور جام شہادت نوش کر گئے، فوجیوں نے دو دہشت گرد بھی مارے
شہید ہونے والوں میں 40 سالہ نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور 41 سالہ حوالدار محمد انور شامل ہیں۔ شہید غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپور جبکہ حوالدار محمد انور کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔