اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعے پر پورا ملک لعنت بھیجتا ہے اور اسے شرمناک قرار دیتا ہے۔ .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس دروازے توڑ کر دوبارہ میرے گھر میں داخل ہوئی، اچھی بات یہ ہے کہ کوئی ملازم نہیں تھا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
انہوں نے کہا کہ خدا کے ہاں دیر ہوتی ہے، اندھیر نہیں ، ہر دن اتوار نہیں ہوتا، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ویڈیوز اور کیمرے لے لیے گئے ہیں تو پریشان نہ ہوں، میرے پاس تمام ریکارڈ موجود ہیں، 9 مئی کے واقعے پر پورا ملک لعنت بھیجتا ہے۔ شرم کی بات ہے کہ ادارہ اپنی ایجنسیوں کو پولیس میں بھیج کر تحقیقات کرے کہ نامعلوم اور نامزد افراد کو نکالنے کے لیے کیا الزام اور کتنی رقم لی جا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوٹ مار ہو رہی ہے، لوگ آگے بہت تنگ ہیں، یہ فوج ہماری ہے، یہ پاکستان کی فوج ہے، پاکستان میں کسی کے دل میں فوج کے خلاف کوئی برا خیال نہیں، خدا کے لیے بے گناہوں کو رہا کیا جائے ، مجرموں کو سزا ملنی چاہیے، ایک مہینہ ہو گیا ہے، لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ان پی ڈی ایم والوں کو کوئی ووٹ نہ دے، قاسم کے ابو کو چھوڑنے والوں نے بہتی گنگا میں نہا لیا، بے گناہ جیلوں میں پڑے رہے۔ یہ انصاف نہیں ہے، مجرموں کو سزا دو اور بے گناہوں کو رہا کرو۔