اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویوز میں کھلے عام اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ ان کا 9 مئی کے بعد کے واقعات کو ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزی’ اور ‘سیاسی احتجاج کے حق کی منسوخی’ کے طور پر بیان کرنا نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو متاثر کرنا بھی ہے۔
In his interviews with international media outlets, Imran Niazi is openly and deliberately disinforming local & foreign audiences by glib talk laced with fake news & plain misrepresentation. His expedient description of the post-May 9 events as 'human rights abuses' & 'stifling…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 5, 2023
انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے 9 مئی کو جو کچھ کیا وہ ناقابل معافی ہے ایسی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، اس بات کو یقینی بنا ئوں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر کیس کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پاسداری کرتا ہے۔