ہفتے کا کون سا دن دل کا دورہ پڑنے کے حوالے سے خطر ناک ہے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اکثر لوگوں کو اچانک دل کا دورہ پڑتا ہے اور اگر فوری طبی امداد نہ دی جائے تو جانی نقصان کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اب سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ہفتے کے کس دن لوگوں کو دل کے دورے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

پیر وہ دن ہے جب دل کے دورے کی سب سے زیادہ سنگین قسم کا سامنا کرنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات شمالی آئرلینڈ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔بیلفاسٹ ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر ٹرسٹ کی طرف سے کی گئی اس تحقیق میں 10,000 سے زیادہ ایسے مریضوں کا جائزہ لیا گیا جن کا 2013 اور 2018 کے درمیان آئرلینڈ کے ہسپتالوں میں دل کے دورے کا علاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

کونسی عام عادت انسان کو دل کی بیماری اور فالج کا شکار بناتی ہے؟

STEMI دل کے دورے کی سب سے سنگین قسم ہے جس کے دوران دل کی ایک مرکزی شریان مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آغاز میں STEMI کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے، یعنی پیر کا دن زیادہ تر ممالک میں سب سے زیادہ خطرہ والا دن ہے۔محققین نے کہا کہ اس قسم کے دل کے دورے اور کاروباری ہفتے کے آغاز کے درمیان تعلق ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے تاہم ممکنہ طور پر کئی عناصر اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھٹی تک آنے والے ہفتے میں مصروفیت کا خیال جسم میں بعض ہارمونز کی سطح کو بڑھاتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر اور خون کے جمنے جیسے مسائل سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔م

اہرین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ہفتے کے ان دنوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے جب دل سے متعلق مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے طبی ماہرین کو مستقبل میں دل کا دورہ پڑنے والوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں

دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم کرنے کا آسان طریقہ

خیال رہے کہ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، متلی، پیٹ میں درد، دل کی تیز دھڑکن، بے چینی، ٹھنڈا پسینہ اور چکر آنا ہارٹ اٹیک کی علامات ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com