اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے اپنی اصولی جنگ ہار رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، پی سی بی اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کیا بھارت کی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ کھیلنے پاکستان آئیگی ؟
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا گیا ہے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان نے اس تجویز کو نظر انداز کرتے ہوئے سری لنکا میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی بورڈز کی جانب سے تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ ایشیا کپ کے مقام اور شیڈول کا حتمی اعلان اے سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔اے سی سی کا اجلاس اس ماہ عملی طور پر یا دبئی میں منعقد ہونے کا امکان ہے، رسمی اور اعلانات باقی ہیں.
مزید پڑھیں
ایشیاء کپ تنازعہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید لچک دکھا دی
پی سی بی کو لگتا ہے کہ کوئی بورڈ ان کی حمایت نہیں کرے گا۔پاکستان کے پاس 2 آپشنز ہیں یا تو غیر جانبدار مقام پر کھیلیں یا بائیکاٹ کریں، پاکستان کی دستبرداری سے براڈ کاسٹرز کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی، پاکستانی براڈکاسٹرز کے بائیکاٹ پر وہ معاہدہ نہیں کریں گے جو انہوں نے پہلے کیا تھا کیونکہ پاک بھارت میچوں کی وجہ سے کافی رقم کمائی جانی تھی.
یہ خبر بھی پڑھیں
پاکستان میں عمران خا ن تک محفوظ نہیں، بھارت ایشیا ء کپ کھیلنے کیوں جائے ؟ ہربھجن سنگھ
بی سی سی آئی ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں بھارت میں 4 یا 5 ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔پاکستان پلان بی کے تحت 3 ملکی ٹورنامنٹ بھی کھیل سکتا ہے، اطلاعات کے مطابق آئی پی ایل فائنل کے بعد ہونے والی میٹنگ میں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پر اتفاق نہ ہونے پر اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے باضابطہ بات چیت ہوگی۔