اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول اور پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ کو 13 جون تک کسی صورت گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کون الگ کرنا چاہتا ہے؟لندن سے اہم انکشاف
لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کرادیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ .
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور،نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا جس کے بعد عدالت نے پولیس کو 13 جون تک سابق خاتون اول کو کسی بھی صورت گرفتار کرنے سے روک دیا۔