اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے انتہائی قریبی دوست کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین سے کہا کہ عارضی طور پر دستبردار ہو جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یا بیرون ملک نہ جائیں تو یہیں رہیں لیکن بات کرنا بند کر دیں۔
معاملہ طے کر لیتے ہیں، معافی مانگ لی جائے، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو پھر پی ٹی آئی کو سنبھالیں گے، یہ مشکل وقت ہے جذبات کی بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔شاہ محمود کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات، میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک روانہ ہو گئے،
یہ بھی پڑھیں
شاہ محمود قریشی رہا،آج عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے،مائنس پلس کا فیصلہ متوقع
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے فنانسرز اور حامیوں کا تعلق ملتان کے اس حلقے سے ہے جس سے وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی کہا کہ ریٹائرڈ لوگ جو انہیں گمراہ کر رہے ہیں ان حالات میں ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے، جس پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی پر برہمی کا اظہار کیا۔ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی میڈیا سے بات کیے بغیر زمان پارک سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے۔
دریں اثناء شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں تلخ کلامی کے بعد عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرانی باتوں کو دہرایا اور کہا کہ ان ظالموں نے مجھ پر کئی مقدمات بنائے اور ہمارے 10 ہزار لوگوں کو بند کر دیا گیا ۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ میں آخری دم تک لڑوں گا اور پیچھے نہیں ہٹوں گا، میں جمعرات کو اسلام آباد جا رہا ہوں، میں انہیں دوبارہ پکڑنے کے لیے تیار ہوں۔