مقبوضہ کشمیر میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرناٹک اور دیگر ریاستوں کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔

نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سکولوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے۔

سری نگر کے ریناوری علاقے میں واقع وشو بھارتی اسکول کے حجاب والے طالب علموں کو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ طالبات سے کہا گیا کہ اگر وہ حجاب پہننا چاہتے ہیں تو اسکولوں کے بجائے مدارس میں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

اجتماعی زیادتی کا شکار مقبوضہ کشمیر کی 100 خواتین کو 32 سال بعد بھی انصاف نہ مل سکا

طلباء کے احتجاج پر اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ احکامات ایک اعلیٰ افسر سے ملے ہیں۔ طلباء اور ان کے والدین کے احتجاج کے باوجود اسکول انتظامیہ نے اپنا موقف تبدیل نہیں کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں سر ڈھانپنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ مذہبی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے۔ مودی سرکار ہمیں اس حق سے محروم کرنے والی کون ہے؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔