اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نان فائلرز پر پچاس ہزار کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت نے 50,000 روپے سے زیادہ کی رقم نکالنے پر 0.6 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دے کر نان فائلرز پر گرفت مزید سخت کر دی ہے۔
فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نان فائلرز پر ریٹ دس فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور امیروں پر سپر ٹیکس لگانے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔
بجٹ میں ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے نان فائلرز کے لیے گھیرا تنگ کردیا۔ تجارتی درآمدات پر ٹیکس کی شرح میں 0.50 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
بینکوں سے کیش نکالنے پر اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز
بجٹ میں بینک سے پچاس ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نان فائلرز پر شرح دس فیصد ہے۔
بجٹ میں نان فائلرز کے لیے چمڑے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتیں 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو قیمتی ملبوسات اور مصنوعات پر عائد کی جائے گی جس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔