222
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجٹ میں تمام اہداف مصنوعی ہیں اور گزشتہ سال کی طرح حقیقت پر مبنی نہیں۔
نان فائلرز پر پچاس ہزار کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا
بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی ترقی، ٹیکس وصولی، مہنگائی کی شرح، درآمدات اور ترسیلات زر کے اہداف صرف بجٹ کے توازن کے لیے ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے یا ڈوبتی معیشت کو بچانے کا کوئی منصوبہ نہیں، بجٹ میں ساڑھے 8 ارب ڈالر کے نئے بیرونی قرضوں کا ہدف ہے، لیکن آئی ایم ایف نہ ہونے پر یہ بھی ناممکن ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مالی سال 2023-24 کے لیے 144 کھرب 60 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا۔