سندھ کا آئندہ مالی سال کا 22 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ کا آئندہ مالی سال کا 22 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ آج سہ پہر 3 بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 22 ارب سے زائد مختص کیا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امدادی منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

نان فائلرز پر پچاس ہزار کیش نکالنے پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

آئندہ مالی سال 2023-24 کا ترقیاتی بجٹ 2022 کی بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر مرکوز ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری 3311 سکیموں کے لیے 291.727 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سندھ حکومت آج نئے مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلا س وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا، جس میں وزرا، مشیران، معاونین خصوصی اور افسران شرکت کریں گے۔

بیرون ملک سے آنے والے ایک سال کے دوران ایک لاکھ ڈالر تک رقم ساتھ لا سکیں گے

اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جس میں سندھ کابینہ کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس میں نئے مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2023-24 کی بھی منظوری دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com