169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان تیار کر لیا ہے
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان تیار کر لیا ہے
1852 ٹن خصوصی واٹر مارک پیپر کی خریداری مکمل کر لی ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے بجائے 3 سرکاری پرنٹنگ پریس کریں گے۔ اس سلسلے میں پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جن میں سے 9 کروڑ نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی، 7 کروڑ پرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد اور 10 کروڑ پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد میں چھاپے جائیں گے۔