138
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں 6 گھنٹے میں 2 ہزار 143 جوڑوں کی شادی کر کے دو عالمی ریکارڈ قائم کر د ئیے ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت میں شری مہاویر گوشالہ کلیان سنستھان نامی رجسٹرڈ ٹرسٹ نے اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ہندو اور مسلم دونوں مذاہب کے لوگوں کی شادیاں کی گئیں۔
یہ تقریب 6 گھنٹے سے بھی کم جاری رہی اور اس نے 1 سب سے زیادہ شادیوں کا ریکارڈ قائم کیا۔راجستھان کے اشوک گہلوت اور کابینہ کے وزیر پرمود جین بھیا نے اجتماعی شادی میں شرکت کی اور جوڑ وں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹرسٹ نے ہر جوڑے کو زیورات، ٹی وی، فریج اور دیگر تحائف بھی دئیے