سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کردیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے باعث 8 سے 10 فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ  ماہی گیر آج سے کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

سمندری طوفان بائپر جوئے کراچی کی طرف بڑھنے لگا، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 770 کلومیٹر جنوب میں، جب کہ ٹھٹھہ سے 750 کلومیٹر جنوب اور ماڑہ سے 860 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

پاکستان سے 900 کلومیٹر دور سمندری طوفان کی شدت برقرار، بھارت میں بھی الرٹ جاری

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بائپرجوائے انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے، اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، یہ طوفانی نظام شمال کی جانب بڑھتا رہے گا، سسٹم کے مرکز میں ہوا کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے ​​40 فٹ اونچی ہیں۔

دوسری جانب پابندی کے باوجود لوگ ساحل سمندر پر مچھلیاں پکڑ رہے ہیں، پابندی کے باوجود ماہی گیر اپنی کشتیوں کے ساتھ سمندر میں موجود ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com