149
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی دارالحکومت ریاض میں 10ویں عرب چین بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
کانفرنس کے پہلے روز 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ چین 430 ارب ڈالر کے ساتھ عرب ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔کانفرنس میں عرب ممالک اور چین کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق دو روزہ کانفرنس میں 40 ارب ڈالر کے سودے متوقع ہیں۔ کانفرنس میں چین اور عرب ممالک کے 3500 سے زائد تاجر اور نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔