130
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ایک خفیہ حکم نامہ جاری کر کے خودکشی پر پابندی کو سماجی بغاوت قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے پابندی ملک میں خودکشی کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد لگائی گئی ہے۔
خفیہ حکم نامے میں مقامی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو خودکشی کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ حکم نامے کے مطابق کسی شخص کی خودکشی کی صورت میں مقامی حکام ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔