سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر میامی کے وفاقی کورٹ ہاؤس میں گرفتار کیا گیا،

ٹرمپ کو ڈپٹی مارشلز نے گرفتار کیا ،امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بااعتماد والٹ ناؤٹا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی مارشلز سابق صدر ٹرمپ کے فنگر پرنٹ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں،100 سال قید ہ ہو سکتی ہے

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کا الزام ہے۔ گرفتاری کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے میامی کی عدالت کے باہر احتجاج کیا۔دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ دستاویزات کیس میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سزا دینے کی کوشش الیکشن میں مداخلت ہے۔حالیہ دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی.

مزید پڑھیں

امریکا میں نئی ​​تاریخ رقم ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم ان کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد خفیہ دستاویزات سے متعلق مبینہ طور پر غفلت برتنے پر عائد کی گئی ہے۔ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے 37 مقدمات کا سامنا ہے۔49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ضبط کی گئی دستاویز میں جوہری پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات بھی تھیں۔ ان فائلوں میں فوجی حملے کی صورت میں امریکہ کی کمزوریوں کے بارے میں بھی اہم معلومات موجود تھیں۔رپورٹس کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تمام الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com