اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائیجیریا میں ایک دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد ایک کشتی میں شادی سے واپس آرہے تھے کہ کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق کشتی میں متعدد افراد سوار تھے جن میں سے 100 سے زائد افراد کے ڈوبنے کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ پیر کی صبح کوارا ریاست میں دریائے نائجر میں پیش آیا جس میں 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افراد کو بچالیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مراکش میں کشتی الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک
مقامی حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو قریبی گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے پیش آیا اور رات کی تاریکی کے باعث حادثے کے بارے میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔