اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان جب تک 6 ارب ڈالر اکٹھے نہیں کرتا آئی ایم ایف پیسے نہیں دے گا، مفتاح اسماعیل
وہ وزیراعظم کے اس بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں ان کی (ن) لیگ میں کوئی جگہ نہیں۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کچھ دوستوں سے ملنے اسلام آباد آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے بارے میں وزیر اعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور وہ کس طرف اشارہ کر رہے ہیں۔
حکومت کی کوئی سنجیدہ معاشی پالیسی نہیں،معیشت سے کھلواڑ ہورہا ہے، مفتاح اسماعیل
گزشتہ روز اسحاق ڈار کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھاکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے سلسلے میں گزشتہ سال ستمبر میں جیو پولیٹکس ایجاد نہیں ہوئی تھی۔ پہلے وزارت خزانہ فیصلہ کرے کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں۔
نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پارٹیوں پر اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل روزانہ کی بنیاد پر اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) پر تنقید کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل پارٹی میں آکر اپنا موقف دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ بنایا گیا، میری بہت سی باتیں پارٹی قبول نہیں کرتی، انہیں دل پر نہ لیا جائے۔