225
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستان میں مسلمان ہونا جرم بن گیا ہے۔ پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جوناگڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت کی اسلام دشمنی،ایک اور تاریخی مسجد شہید
مسجد کی بے حرمتی کے خلاف مقامی مسلمانوں نے احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد سے آنکھیں چرانے والے بھارتی پولیس اہلکاروں نے 7 مسلم نوجوانوں کو مسجد کے مین گیٹ کے سامنے باندھ کر کوڑے مارے۔ اس دوران لوگ تماشا دیکھ رہے تھے اور ویڈیو بنا رہے تھے۔مسلم نوجوانوں کو کوڑے مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، لیکن انہیں کوڑے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔