9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے واضح پیغام ہے کہ انہیں معاف نہیں کیا جائے گا،بلاول بھٹو 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے واضح پیغام ہے کہ انہیں معاف نہیں کیا جائے گا، 9 مئی میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا

سوات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سوات آکر بہت خوشی ہوئی، پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوں  سوات کے لوگوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، شہید محترمہ دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی تھیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان فرار ہونے والے دہشت گردوں کو چیئرمین پی ٹی آئی نے واپس لایا۔ پیپلز پارٹی سوات کے امن کے لیے کبھی سودے بازی نہیں کرے گی۔ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں معاشی ترقی ہوگی۔ کسی دہشت گرد کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں، پیپلز پارٹی گالی نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پچھلی حکومت میں گالیاں دینے والے وزیر بنتے تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ وفاق میں 4 سال حکومت مسلط کی گئی، ہمیں بھی سیاسی دہشت گردی روکنا ہوگی، سیاسی دہشت گردی کا سخت جواب نہ دیا تو معاملہ بڑھے گا۔ ہم پرزور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ بھٹو کی شہادت پر وہ چاہتے تو ضیاء الحق، راولپنڈی، کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کر سکتے تھے، شہید ایک محب وطن پاکستانی تھے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک ہی نعرہ لگایا، جمہوریت  بہترین انتقام ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ محترمہ کی شہادت پر ہم نے ’’جمہوریت ہمارا انتقام‘‘ کا نعرہ لگایا۔، 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں غریبوں کا ہمیشہ خیال رکھا گیا، شہید بھٹو کے دور میں غریبوں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے، شہید بھٹو نے غریبوں کو روزگار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا منشور معاشی مسائل کا حل ہے، بے نظیر انکم سپورٹ انقلابی پروگرام سے غریب مستفید ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی غربت اور مہنگائی کے خلاف کسی سیاسی جماعت سے نہیں لڑ رہی، نوجوانوں کو موقع ملنے کا وقت آگیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے، مجھ سے پہلے سینئر وزرائے خارجہ تعینات ہوئے، چودہ ماہ میں وہ کر دکھایا جو سینئر وزیر خارجہ نہیں کر سکے، چودہ ماہ میں پوری دنیا دیکھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com