162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں جیو فینسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر قومی خواتین فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی گول کیپر کو گرفتار کر لیا جس کا نام جیو فینسنگ کی فائنل لسٹ میں آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
کور کمانڈرہائوس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی شرو ع
پولیس کا کہنا ہے کہ شمائلہ ستار کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جیل میں ہی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شمائلہ کی شناخت جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیج سے ہوئی۔واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملے کا مقدمہ دہشت گردی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔