اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آذربائیجان سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بین الحکومتی بنیادوں پر خریداری پر اختلافات کے باعث اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی سرکاری کمپنی پی ایل ایل نے آذربائیجان سے ایل این جی کی خریداری کی مخالفت کردی۔۔
پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان کا موقف تھا کہ آذربائیجان سے ایل این جی کارگو پاکستان کی نجی کمپنی خریدے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے شاہد خاقان عباسی کی ہدایت کے مطابق سمری تیار کرنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں آذربائیجان کا دورہ کیا تھا اور ایل این جی کی فراہمی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ایل این جی کی درآمدات میں کمی
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آذربائیجان پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں تعاون کرے گا، آذربائیجان تیل اور گیس کے شعبے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
معاہدے کے مطابق آذربائیجان پاکستان کو ہر ماہ رعایتی قیمت پر ایل این جی فراہم کرے گا۔