اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈار کی معاشی پالیسی سے صرف شریف خاندان ہی خوش ہے کیونکہ خاندان میں سیاسی عہدوں پر صرف شریف خاندان ہی شریک ہے۔
شیخ رشید نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیکنوکریٹ ہو یا ڈیموکریٹ، آئی ایم ایف کے بغیر کوئی آپشن نہیں، آئی ایم ایف کا30 جون تک پتہ چل جائے گا، معیشت ڈوب گئی تو ملک ڈ وب جائے گا ، سیاسی عدم استحکام تباہی و بربادی لائے گا۔
ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹےٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگامعیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہےبجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2023
انہوں نے کہا کہ ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کے لیے آگے ایک کھائی اور پیچھے ایک گڑھا ہے، پلان بی کا علم نہیں، سیاسی انتشار کیسے جنم لے رہا ہے اس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں 5 ارکان بل پاس کرتے ہیں ۔ بحران شدید ہو چکا ہے، غریب کے لیے کوئی خوش کن صورتحال نہیں ہے۔
سیاسی کھچڑی کیسے بن رہی ہے اس کااندازہ لگانا آسان کام نہیں ہے بلاول نےکہا جس طرح کراچی میں الیکشن جیتےاسی طرح ملک میں جیتیں گےاسمبلی میں5بندے بل پاس کرتے ہیں اور24کروڑ لوگوں پر مسلط ہو جاتا ہے ہر آدمی داؤ پےبیٹھا ہےدیکھنایہ ہےکس کاداؤ لگےگایا سب داؤ کی زد میں آئیں گئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 18, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں، غریب کو ووٹ کا حق مل جائے تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ جو لوگ حقائق سے ناواقف ہیں وہ فیصلے کر رہے ہیں