توہین الیکشن کمیشن کا کیس،عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، فریقین کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار ہے۔

سماعت کے دوران وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو گزشتہ سماعت کا کوئی حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔ رکن نثار درانی نے کہا کہ فریقین آج بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کردی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔