242
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 9 مئی کے واقعات کے بعد تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی ضمانت منظور کرلی گئی ۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں
شہریار آفریدی اور علی محمدخان اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نوید خان نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔شہریار آفریدی نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ پیر کو عدالت نے شہریار آفریدی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیاتھا ۔