واٹس ایپ میں پرائیویسی کا نیا فیچر متعارف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والی فون کالز کو میوٹ کر سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واٹس ایپ نے نامعلوم نمبروں سے کالز کو خودکار طور پر خاموش کرنے کے لیے ایک فیچر شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بغیرانٹرنیٹ واٹس ایپ چلانا غیر محفوظ ہو سکتا ہے ، صارفین ہوشیار رہیں

کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر میسجنگ ایپ میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید محفوظ بنائے گا۔یہ فیچر کئی ہفتوں سے بیٹا ورژن میں تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے رول آؤٹ کر دیا گیا ہے۔اس فیچر کے ساتھ پرائیویسی چیک اپ کے نام سے ایک ہب بھی واٹس ایپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
پرائیویسی چیک اپ میں، صارفین تمام پرائیویسی سیٹنگز کو ایک جگہ پر آسانی سے دیکھ سکیں گے اور انہیں اپنی مرضی کے مطابق بنا سکیں گے۔پرائیویسی چیک اپ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں

50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر فروخت کیلئےپیش کئے جانیکا انکشاف

نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالوں کو کیسے بند کیا جائے؟
اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے لیکن پہلے گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جا کر اپنے فون میں واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ کھولیں اور سیٹنگز میں جاکرپرائیویسی پر کلک کریں اور کالز آپشن پر جائیں اور سائلنس نامعلوم کالرز کو فعال کریں۔اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد جب بھی کوئی نامعلوم نمبر آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کرے گا تو رنگ ٹون نہیں سنائی دے گی۔
مذکورہ فیچر آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگا کیونکہ آپ کو نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا بار بار جواب نہیں دینا پڑے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔