پیپلزپارٹی نےسینئر رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے سینئر قانون دان اور پی پی رہنما لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ پارٹی کی ریڈ لائن کراس کر چکے ہیں جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ کو بار بار یاد دلایا گیا کہ وہ پارٹی لائن اور مقررہ حدود سے تجاوز نہیں کریں گے اور انہوں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔

پنجاب کے صدر نے یہ بھی کہا کہ لطیف کھوسہ بطور وکیل پیپلز پارٹی میں آئے اور مراعات لیں جب کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی اٹارنی جنرل لگانا چاہتے تھے ایسا نہ ہونے کی صورت نے میں انہوں نے پارٹی کے خلاف بیان بازی شروع کی جو کسی صورت بھی درست عمل نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔