177
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بجٹ میں 25 ارب روپے مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وفاقی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے الگ بجٹ مختص کرنے کا معاملہ اٹھایا۔
سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے بین الاقوامی سطح پر رقم مختص کرنے کا بھی معاملہ اٹھا یا متاثرین کو ملنے والی امداد مطالبہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت بھی 25 ارب روپے مختص کرے وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ سند ھ کیلئے پچیس ارب مختص کریں گے۔