138
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس پر امریکی سفیر نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے