اسپین میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 34افرادلاپتہ،2 لاشیں برآمد

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  اسپین کے جزیرے کینری کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں سوار ایک بچے سمیت 2 افراد کی لاشیں مل گئیں جب کہ ڈوبنے والے 34 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینری جزائر جانے والی کشتی میں کل 60 افراد سوار تھے۔ جن میں سے دو درجن مسافروں کو بروقت بچا لیا گیا ہے۔

ہسپانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق مراکشی حکام (نیوی اینڈ میری ٹائم افیئرز) کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن میں 24 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔پناہ گزینوں کے لیے قائم ایک غیر سرکاری تنظیم واکنگ بارڈرز نے حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسافر غیر ملکی تارکین وطن تھے۔

اسپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کے ایک ذر ائع نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن گران کینریا سے 88 میل جنوب مشرق میں کیا گیا۔اسپین کی میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی کو کھلے سمندر میں نقصان پہنچا تھا جس کے باعث یہ ڈوب گئی۔

اس واقعے کی اطلاع اور ریسکیو آپریشن مراکشی حکام کو موصول ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے شروع کیے گئے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک بچے کی لاش ملی جسے کینیریا کے ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے، بعد ازاں جہاز کے ذریعے ریسکیو آپریشن میں ایک لاش بھی ملی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "ہمیں قطعی طور پر معلوم نہیں کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں، لیکن کشتی پر 60 سے زائد افراد سوار ہو سکتے ہیں۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com