معیشت تباہ، ریاست بدحال، سیاست کا برا حال ہے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے 50 دن اور آئی ایم ایف کے فیصلے میں 8 دن رہ گئے ہیں، پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں جہاں عدم استحکام نہ ہو۔ معیشت تباہ، ریاست بدحال، سیاست کا برا حال ہے۔
شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہیں، 10 کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں اور ڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے

انہوں نے کہا کہ ملک وینٹی لیٹر پر ہے، جب انڈسٹری نہیں چلے گی تو روزگار نہیں ملے گا اور بے روزگار بھوک سے سمندروں میں ڈوب کر مریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈار کہتے تھے کہ 200 ڈالر میں یہ کام کروں گا۔ اب ایم ایف کے لیے برطانوی سفیروں کے قدموں میں پڑا ہے۔ جو لوگ یہاں 50 سال سے سرمایہ کاری کر رہے ہیں وہ بھی اپنے شیئر بیچ رہے ہیں جب پاکستانی سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو آئین و قانون کا مذاق اڑانے والے پاکستان میں کون آئے گا؟

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور نیب میں مطلوب افراد کو حکمران بنا دیا گیا جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا، وہ غیر ملکی دوروں پر ہیں، پولیس گھروں میں گھس رہی ہے، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہورہا۔ ملک میں گندم اتنی نہیں کاٹی جا رہی جتنی پولیس جھوٹی ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات اور کرپشن کا ڈھیر لگا ہوا ہے، جو جب چاہتے ہیں اٹھا لیتے ہیں، جب ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسری تیار ایف آئی آر جیل کے دروازے پر منتظر ہوتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔