چینی ریسٹورنٹ میں دھماکہ، 31 افراد ہلاک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ہمسایہ ملک چین کے شمال مغربی شہر اینچوان کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بار بی کیو ریسٹورنٹ کے اندر دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً 8 بجکر 40 منٹ پر اس وقت ہوا جب لوگ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے لیے جمع ہو رہے تھے۔سنہوا نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دھماکہ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج سے ہوا۔

زور دار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، صدر نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا حکم دیا، اور کہا کہ ملک کی اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی کو مضبوط بنانا ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔