216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) محمد شفیق نامی پاکستانی شہری جو کہ حج کرنا چاہتا تھا، اپنی معذوری کو اپنے جوش، امید اور عزم پر حاوی نہ ہونے دیا اور حج کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
پختہ عزم اور استقامت کی بدولت 43 سالہ محمد شفیق حج کی ادائیگی کے لیے بیساکھیوں کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ محمد شفیق 30 سال قبل بس حادثے کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ کٹ گئی تھی۔
عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شفیق نے کہا کہ کافی رقم بچانے کے بعد وہ اس سال حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ آئے ہیں۔پاکستانی شہری کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں اپنی بیساکھیوں کی مدد سے شیطانوں (جمرات) کو پتھر مارنے کے لیے پرجوش ہوں۔