سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔غلام سرور خان نے 9 مئی کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس دن جو ہوا وہ برا تھا اس لیے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں، یادگار شہداء، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمنی کے مرتکب تھے، انہوں نے جی ایچ کیو، کمانڈر ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان کے دل پر حملہ کیا۔ . میں ان تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اعمال کی مذمت کرتا ہوں۔
غلام سرور نے کہا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے، اداروں سے محاذ آرائی کرنے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پارٹی کے ہر فورم پر محاذ آرائی کی پالیسی سے متفق ہوں تب بھی ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے اور نہ اداروں سے لڑنا چاہیے۔
9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com