149
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس چینی لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس چینی لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا۔
امریکی دفتر برائے ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کی 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری میں کووِڈ 19 یا کورونا وائرس کی تیاری کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ عالمی وبا کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے شروع ہوا۔ سی آئی اے سمیت دیگر ایجنسیاں اب تک کورونا وائرس کی اصل کی نشاندہی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی ابتدا 2019 میں چین کے شہر ووہان سے ہوئی تھی جس میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ نے چین پر ووہان کی لیبارٹری میں وائرس تیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے تاہم چین بارہا ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔