جوبائیڈن اور مودی کی ملاقات کے اعلامیے میں کہیں انسانی حقوق کا ذکرنہیں ، شاہ محمود قریشی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کے دل دکھلائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

امریکہ اور ہندوستان عالمی دہشت گردی کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہیں،مودی جوبائیڈن ملاقات کا اعلامیہ

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کوششیں ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے رہی ہیں، بھارت امریکا مشترکہ اعلامیے میں انسانی حقوق کا کوئی ذکر نہیں، جاری بیان پر افسوس ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی گئی، انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں۔
گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ نو مئی واقعے کے وقت میں نہ تو وہاں موجود تھا اور نہ ہی اس میں ملوث تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com