پرویز الہٰی کو ضمانت منظور ہونے کے باوجود تاحال رہا نہ کیا جاسکا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہیں کیا جاسکا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کیمپ جیل سے رہا نہ ہو سکے۔

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل کے باہر پولیس فورس اور بکتر بند گاڑی بھی موجودتھی

خصوصی عدالت سنٹرل نے گزشتہ روز پرویز الٰہی کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ 21 جون کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

عمران خان کےساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے،چوہدری پرویز الہٰی

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ نیا مقدمہ صرف ایک روز قبل ایف آئی نے درج کیا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پرویز الٰہی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاتھا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔