اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے اراکین پارلیمان کی تاحیات نااہلی ختم کر کے اسے5 سال مقررکرنے بل منظور ہوگیا
بل کے تحت الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول کے تعین کا اختیار واپس مل گیا ہے ۔
بل صدارتی توثیق کے لئے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا اورقائمقام صدر صادق سنجرانی کے بل پر دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت کئی بعض رہنماؤں کے بھی ا س ایکٹ آف پارلیمینٹ سے فائدہ ملے گا ۔ اتوار کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایوان میں پیش کیا۔ترمیمی بل کے تحت نا اہلی کی مدت 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔بل کی منظوری سے الیکشن کمیشن کو الیکشن پروگرام، شیڈول کا اعلان کرنے کا اختیار واپس مل گیا جس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی بھی الیکشن کمیشن کا اختیار ہوگا۔
خیال رہے کہ اس بل کے حوالے سے وزیر قانون نے بتایا تھا کہ 1976 کے اصل قانون کے تحت ای سی پی کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا مینڈیٹ حاصل تھا لیکن 1977 میں مارشل لا کے نفاذ کے بعد اس وقت کے فوجی حکمران ضیا الحق نے ایک آرڈیننس کے ذریعے یہ اختیار صدر کو دے دیا تھا۔الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 (1): میں ترمیم کے تحت کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان سرکاری گزٹ میں نوٹی فکیشن کے ذریعے کرے گا اور حلقوں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ سیکشن 58: سیکشن 57 میں موجود کسی بھی چیز کے علاوہ کمیشن اس دفعہ کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت نوٹی فکیشن کے اجرا کے بعد کسی بھی وقت الیکشن کے مختلف مراحل کے لیے اس نوٹی فکیشن میں اعلان کردہ انتخابی پروگرام میں ایسی تبدیلیاں کر سکتا ہے یا جاری کر سکتا ہے یا اس ایکٹ کے مقاصد کے لیے ایک نیا انتخابی پروگرام جس میں رائے شماری کی تازہ تاریخ (تاریخوں)کے ساتھ تحریری طور پر ریکارڈ کیا جانا ضروری ہے