اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روسی جہاز کلائیڈ نوبل خام تیل سے لدا کراچی بندرگا ہ کی حدود میں لنگر انداز ہے، جیسے ہی جہاز کے برتھنگ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، جہاز کو تیل کے گھاٹ تک لانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔،
جہاز اس وقت بیرونی لنگر خانے میں لنگر انداز ہے جسے کراچی پورٹ کی حدود کے نام سے جانا جاتا ہے، تمام جہاز پہلے بیرونی لنگر خانے تک پہنچتے ہیں جہاں سے KPT پائلٹ جہاز کو پورٹ چینل میں لاک اور برتھ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پہلا روسی خام تیل بردار بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا
یاد رہے کہ خام تیل لے کر پہلا روسی جہاز 11 جون 2023 کو پاکستان پہنچا، روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر طویل روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا تھا۔
پہلا روسی جہاز جب پاکستان پہنچا تو وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے قوم سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ روس کا پہلا خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔