وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سرور روڈ، گلبرگ اور ریس کورس تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج یا کل انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا پول کھلنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا اور جو پاس ہوا اس میں رات دن کا فرق ہے۔ پاکستانی قوم کو اس مایوسی سے نکالنے کے لیے کوئی بھی منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا ہے۔ .

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اقتدار حاصل کرنے کے لیے دبئی میں ہیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں، بھارتی وزیراعظم کے بیان پر کسی نے ردعمل نہیں دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com