اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں کوالیفائر ون کے خلاف کھیلے گا۔15 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ دس مقامات پر کھیلا جائے گا۔پاکستان بھارت کے 5 مختلف شہروں میں 9 لیگ میچ کھیلے گا۔
6 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 1
12 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ کوالیفائر نمبر 2
15 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ ہندوستان
20 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
23 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان
27 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
31 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
4 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
12 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ 2023، پاکستان کا نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلنے سے انکار
دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو دورہ بھارت اور میچ کے مقامات کے حوالے سے حکومت پاکستان سے کلیئرنس درکار ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کریں گے
مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم کا ممبئی سٹیڈیم میں میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ
۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں جگہ کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے، تین ہفتے کا یہ اہم ٹورنامنٹ فیصلہ کرے گا کہ اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا کون سی ٹیمیں حصہ بنیں گی۔ گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈ، نیپال اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای شامل ہیں۔۔