اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دو سینئر امریکی قانون سازوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئرن ڈوم کی یوکرین کو منتقلی پر اپنا ویٹو اٹھائے۔
امریکی قانون سازوں نے کہا کہ آئرن ڈوم امریکہ اور اسرائیل کا مشترکہ منصوبہ ہے اور آئرن ڈوم کو کسی تیسرے فریق کو فروخت کرنے سے پہلے دونوں ممالک کی منظوری ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن سینٹر لنڈسے گراہم اور ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وائن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین اور رینکنگ ممبر کو یوکرین کے فضائی دفاع میں اضافی امریکی فضائی دفاعی اثاثوں کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے یوکرین کو کچھ ساز و سامان، گولہ بارود اور پیٹریاٹ کے بعد اہم ترین فضائی دفاعی نظام فراہم کیا ہے، جس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہیے۔خط میں آرمی سپیس اینڈ ڈیفنس کمانڈنگ جنرل ڈینیل کاربلر کی گواہی کا حوالہ دیا گیا کہ امریکہ کے پاس اس وقت دو آئرن ڈوم بیٹریاں ہیں، ایک تعیناتی کے لیے تیار ہے اور ایک تکمیل کے قریب ہے۔