اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے 25 لاکھ فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہوئے اور حج کے رکن اعظم ‘وقوف عرفہ پر حاضری دی۔
دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر منی میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر آباد تھا۔ حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے اور لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے حج کے رکن اعظم عرفات کے لیے روانہ ہوئے۔
عازمین نے میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ سے حج کا خصوصی خطبہ سنا اور ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ قصر کی۔ ، سورج غروب ہوتے ہی عازمین مزدلفہ جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی کرکے قصر ادا کریں گے۔
Images Live from Masjid Nameira pic.twitter.com/3tP3FQDsPd
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 27, 2023
مزدلفہ میں حجاج کرام کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے، یہ وہ جگہ ہے جہاں شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کی جائیں گی۔ ( شیطان کو مارنے کیلئے ) جمرات کا رخ کریں گے۔
اس تمام عمل کے بعد حجاج خدا کی راہ میں قربانی کریں گے، پھر حجاج اپنا احرام کھول کر خانہ کعبہ جائیں گے اور طواف زیارت کریں گے اور منیٰ واپس آکر ایام تشریق گزاریں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے 24 ہزار بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
فيديو | وسط منظومة خدمية متكاملة..
الحجاج يتوافدون إلى #مشعر_عرفات لقضاء #يوم_عرفة
#بسلام_آمنين
#الإخبارية pic.twitter.com/HBPyvDga9V— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) June 27, 2023